میانمار کی فوجی عدالت نے جاپان کے صحافی کو 10 سال قید سنا دی

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اکتوبر 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

فوٹو: انٹرنیٹ

میانمار: میانمار کی فوجی عدالت نے قانون شکنی کے الزام میں جاپان کے صحافی “طورو کوبوٹا” کو 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

بین الاقوامی میڈیاکے مطابق جاپانی صحافی طورو کبوٹا سمیت اب تک 5 غیر ملکی صحافیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے بیشتر کو رہائی دے دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میانمار  کی فوجی عدالت نے قوانین کی خلاف وزری پر ڈاکیومنٹری شوٹ کرنے والے جاپانی صحافی کو دس سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے احتجاج کرنے کے جرم میں 3 سال اور  اور قانون شکنی پر 7 سال قید کی سزا سنائی۔

جاپانی وزارت داخلہ نے میانمار کی فوجی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبوتا کی جلد رہائی کیلئے کوشان ہیں۔

واضح رہے کے جاپان کی طرف سے ہمشہ میانمار کی مدد و معاونت کی جاتی رہی ہے، ملک کی موجودہ مقتدرہ طاقتوں کے ساتھ جاپانکے قریبی روابط ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔