- کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد، زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ
- پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
- مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر 24 طلبا گرفتار
- پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے پر پمپس اچانک بند، عوام رُل گئے
- گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
- بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید
- پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج
- لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
- عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
گلوکار عبداللہ قریشی نے اسلام کیلئے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

فیصلہ صرف اور صرف مذہبی وجوہات کے باعث کیا ہے۔عبداللہ قریشی ، (فوٹو: فائل)
کراچی: پاکستانی گلوکار عبداللہ قریشی نے مذہبی وجوہات کے باعث شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عبداللہ قریشی نے لکھا کہ میں نے میوزک انڈسٹری سے وقفہ لیا تھا، میں نے خود کو تلاش کرنے اور یہ سوچنے کے لیے وقفہ لیا کہ میں کون تھا ، کہاں سے آیا تھا اور کیا بننا چاہتا تھا۔
گلوکار نے کہا کہ میں میوزک انڈسٹری چھوڑ رہا ہو اور یہ فیصلہ صرف اور صرف مذہبی وجوہات کے باعث کیا ہے۔
عبداللہ قریشی نے کہا کہ میں نے اس انڈسٹری میں بہت اچھا وقت گزارا، جس میں موسیقی کی تخلیق، ہزاروں لوگوں کے سامنے کنسرٹ میں پرفارمنس ، محبت اور تعریفیں سمیٹنا ، تنازعات کا سامنا کرنا، غلط فیصلے کرنا ، اچھے دوست بنانا، رول ماڈل کے ساتھ کام کرنا اور وہ سب کرنا جو مجھے پسند ہے، شامل تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک زندگی کا اصل مقصد اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اپنی اگلی زندگی سنوارنے کے لیے ہم سب کے پاس اس دنیا میں بہت کم وقت ہے۔ الحمداللّٰہ میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں اور بہتری کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے سچ کھوج رہا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ نیا سفر اللّٰہ میرے لیے آسان کرے۔
انہوں نے کہا کہ اب میں کسی کنسرٹ میں پرفارم نہیں کروں گا، نہ ہی کبھی کسی اشتہار میں کام کروں گا۔ براہ مہربانی اس سلسلے میں کوئی مجھ سے رابطہ نہ کرے تاہم ہمارے دین کیلئے ہر کام کرکے مجھے خوشی ہوگی۔
عبداللہ قریشی پہلے گلوکار یا فنکار نہیں جس نے دین اسلام کی خاطر اپنا فنی سفر ختم کردیا ہو، ان سے پہلے جنید جمشید مرحوم، رابی پیرزادہ، نور بخاری، سارہ چوہدری اور بھارتی اداکارہ ثنا خان سمیت کئی فنکار شوبز انڈسٹری کو چھوڑ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔