آدھے سر کا درد کا تعلق ڈیمینشیا کے خطرات  میں اضافے سے ہے تحقیق

تحقیق میں مجموعی طور پر 88 ہزار 390 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا


ویب ڈیسک October 07, 2022
مائیگرین سے دنیا بھر کی 15 فی صد آبادی متاثر ہوتی ہے اور زیادہ تر نوجوان اور درمیانی عمر کے افراد اس میں مبتلا ہوتے ہیں

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آدھے سر کے درد کا تعلق ڈیمینشیا کا مرض لاحق ہونے کے خطرات میں اضافے سے ہے۔

Journal of Headache and Pain میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے کورین نیشنل ہیلتھ انشورنس اسکریننگ کے 2002 سے 2019 تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ آیا جو مریض مائیگرین میں مبتلا ہیں ان میں ان لوگوں کی نسبت جو مائیگرین میں مبتلا نہیں ہیں ڈیمینشیا کے خطرات زیادہ ہے یا نہیں۔

سائنس دانوں کی جانب سے مجموعی طور پر 88 ہزار 390 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جن میں 44 ہزار 195 افراد مائیگرین میں مبتلا تھے جبکہ باقی 44 ہزار 195 افراد مائیگرین میں مبتلا نہیں تھے۔

مائیگرین ایک اعصابی مسئلہ ہے جس میں شدید سردرد ہوتا ہے اور یہ اکثر اپنے ساتھ 'اورا' کی علامات رکھتا۔ یہ علامت اپنے اندر فالج اور دل کے دورے کے خطرات رکھتی ہے۔

مائیگرین سے دنیا بھر کی 15 فی صد آبادی متاثر ہوتی ہے اور زیادہ تر نوجوان اور درمیانی عمر کے افراد اس میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ ڈیمینشیا بوڑھے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے 16 سال کے عرصے پر محیط جائزے میں مائیگرین کی تشخیص کے بعد مختلف اقسام کے ڈیمینشیا کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں مائیگرین میں مبتلا ہر10 ہزار مریضوں میں ڈیمینشیا کے 139.6 کیسز سامنے آئے جبکہ وہ مریض جو ڈیمینشیا میں مبتلا نہیں تھے ان میں یہ شرح 107.7 کیسز کی تھی۔

محققین کا کہنا تھا کہ مائیگرین کے مریضوں کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں