لوک گلوکار سائیں ظہور اور زرسانگا نے آغا خان میوزک ایوارڈ جیت لیے

عامر الیاس رانا  جمعـء 7 اکتوبر 2022
ہر تین سال بعد منعقد ہونے والے اِن ایوارڈز کا آغاز آغا خان نے 2018ء میں کیا، فوٹو: فائل

ہر تین سال بعد منعقد ہونے والے اِن ایوارڈز کا آغاز آغا خان نے 2018ء میں کیا، فوٹو: فائل

جینیوا: پاکستان کے لوک گلوکار سائیں ظہور اور پشتو گلوکارہ زرسانگا نے آغا خان میوزک ایوارڈ برائے سال 2022 اپنے نام کرلیا۔

رواں سال میوزک ایوارڈ کے فاتحین گیارہ تھے، جن میں بھارت سے ذاکر حسین، دلشاد خان اور آسن خان لنگا، مالی سے آفل بوکوم، ما یطانیہ سے کومبَین منٹ ایلی وَرَکنے، افغانستان سے داؤد خان سادوزئی، انڈونیشیا سے پینی کاندرا رینی، برطانیہ سے سومک دتا، تنزانیہ سے یحییٰ حسین عبداللہ، ایران سے یاسمین شاہ حسینی،  گلشن انسمبل، سید محمد موسوی اور ماھور انسٹی ٹیوٹ اور آچے سے ذوالکفلی اور بر’ام شامل ہیں۔

سائیں ظہور لوک اور صوفی گلوکار ہیں جنھوں نے اپنی پوری زندگی مقامی مزارات اور میلوں پر صوفی شاعری گانے میں صرف کی ہے۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زرسانگاکو پشتون کو لوک داستان میں ملکہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آپ نے اپنی تمام زندگی قبائلی پشتونوں کی روایتی موسیقی کو پھیلانے میں صرف کی ہے۔

ہر تین سال بعد منعقد ہونے والے اِن ایوارڈز کا آغاز آغا خان نے 2018ء میں کیا ،جس کامقصد  موسیقی میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور عزم کو سراہنا ہے۔

ایوارڈ یافتہ  اور خصوصی اعزاز حاصل کرنے والوں کے درمیان پانچ لاکھ امریکی ڈالرز بطور انعام  تقسیم کی جاتی ہے، اور ساتھ ہی ساتھ پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

آغا خان میوزک ایوارڈز کے فاتحین کے اعزاز میں ایک تقریب اور اسی کے ساتھ  منسلک تقریبات ، مسقط، سلطنت عمان میں منعقد کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔