سعدعزیزکوقتل کے مقدے میں دی گئی سزاکالعدم قرار

کورٹ رپورٹر  جمعـء 7 اکتوبر 2022
عدالت عالیہ نے اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو مقدمے سے بری کردیا ۔ فوٹو : فائل

عدالت عالیہ نے اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو مقدمے سے بری کردیا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  پولیس اور استغاثہ (پراسیکیوشن) سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے محافظ فورس کے پولیس اہلکار وقار ہاشمی کے قتل کے مقدمے میں دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کی محافظ فورس پولیس کے اہلکار وقار ہاشمی کے قتل کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا، پولیس اور استغاثہ ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی، عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کو مقدمے سے بری کردیا، عدالت نے ماتحت عدالت کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سعد عزیز پر اگر کوئی مقدمہ نہیں تو جیل سے رہا کردیا جائے، پولیس کے مطابق ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن اور دیگر ساتھیوں پر نیو کراچی پاور ہائوس کے قریب پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا الزام تھا پولیس نے 2014 میں تھانہ نیو کراچی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، دیگر ملزمان میں عمر جواد، علی رحمان، حیدر عرف حسیب شامل تھے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سعد عزیز عرف ٹن ٹن کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔