- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم نے کراچی حقوق کے حصول کیلیے دھرنے کی کال دے دی
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے

اسٹار فٹبالر نے اعلان کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)
ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ انکا آخری ورلڈکپ ہوگا۔
ارجنٹائن میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی رواں برس نومبر میں ہونے والا اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے، 35 سالہ اسٹار کھلاڑی اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں رواں برس اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا، جو میں پچھلے برس نہیں کر سکا تھا۔
مزید پڑھیں: مداح نے سیلفی کیلیے میسی کو گردن سے پکڑ کر دبوچ لیا
لیونل میسی نے سنہ 2016 میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا، انہوں نے سال 2005 میں کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 164 انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 گولز اسکور کیے ہیں۔
دو بار فیفا ورلڈکپ چیمپیئن رہنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے، وہ اپنا پہلا میچ سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی۔
اسٹار فٹبالر کی موجودگی کے باوجود ارجنٹینا ورلڈکپ جیتنے میں ناکام رہا ہے، ارجنٹائن نے آخری بار سن 1986 میں اور اس سے قبل 1978 میں فیفا ورلڈکپ جیتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔