- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
- شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
- پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار
- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
- ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
- بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی
- ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا
- شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے
- دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار
- 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع
- پاک بھارت ’’آن لائن کرکٹ سیریز‘‘
برطانیہ کا پاکستان سول ایوی ایشن پر فضائی پابندیاں ختم کرنے سے انکار
فوٹو فائل
کراچی: برطانیہ نے پاکستان سول ایوی ایشن پر فضائی پابندیاں ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹ اسٹینڈرز، سیفٹی سے متعلق سی اے اے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پاکستان پر پابندی سے متعلق سول ایوی ایشن کوآگاہ کرتے ہوئے فضائی پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ائیر سیفٹی یونٹ نے سول ایوایشن اتھارٹی کو مراسلہ لکھا، جس میں فلائیٹ سیفٹی سے متعلق سی اے اے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ٹی ایف نے فلائٹ اسٹینڈرز، سیفٹی سے متعلق سی اے اے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔
ڈی ٹی ایف کا مؤقف ہے کہ پاکستان میں لائسنسنگ کے معاملات اور ہوابازی پر قانونی سازی کے باوجود پیش رفت نا ہونے کی وجہ سے پابندی ختم نہیں کی جاسکتی۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کا اکاؤنٹ آڈٹ کلیئر اور اسکور 2011 کے آڈٹ کے مقابلے میں کم ہے، اکاؤنٹ آڈٹ اسکوری کمی ریگولیشن کا معیار گرنے کی نشاندہی کر تا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے 2020 نظام میں بہتری کے شواہد نہیں دیئے اور اب تک پاکستان سول ایویشن تاحال کوئی مربوط فلائٹ سیفٹی نظام قائم نہیں کر پایا۔
سول ایوی ایشن نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مراسلے کے جواب میں خط لکھا کہ سول ایوی ایشن سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کا تفصیلی جواب دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے پر غور کیا گیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام خودمختار ریاستوں کو اپنے ضوابط کے تحت جائزہ لینے کا حق حاصل ہے، اکاؤنٹ آڈٹ رپورٹ کی برطانوی ڈی ایف ٹی اور یورپی کمیشن کو فراہم کر دیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپی کمیشن قواعد و ضوابط کی روشنی میں مسائل کو حل کرنے کے لیے سول ایوی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے یو کے اور یورپی کمیشن کو جائزہ کے لیے بڑی مقدار میں دستاویزات فراہم کی ہیں، یورپی کمیشن کے ساتھ 25 اکتوبر کو میٹنگ طے ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق یو کے ڈی ایف ٹی نےسی اے اےکو جلد میٹنگ کی یقین دہانی کرادی،ملاقات اکتوبر،نومبر میں متوقع ہے اور برطانیہ اور یورپی کمیشن کے ساتھ جلد از جلد مسائل کے حل کے بارے میں پر امید ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی کمیشن 2023 کی پہلی سہ ماہی میں دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔