یہ آڈیوز کیسے اورکہاں بن رہی ہیں لوگوں کو پتا ہے فواد چوہدری

اس طرح آوازیں جوڑ کر این آر او 22 کو جائز ثابت نہیں کیا جاسکتا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 07, 2022
اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں اور کیسے بن رہی ہیں لوگوں کو پتا ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین کی نئی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں اورجیسے بن رہی ہیں لوگوں کو پتا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او22 کوجائز ثابت کرلیں گے؟ ایسا نہیں ہوگا۔ اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں