یہ آڈیوز کیسے اورکہاں بن رہی ہیں لوگوں کو پتا ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں اور کیسے بن رہی ہیں لوگوں کو پتا ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین کی نئی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں اورجیسے بن رہی ہیں لوگوں کو پتا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او22 کوجائز ثابت کرلیں گے؟ ایسا نہیں ہوگا۔ اب فیصلہ حقیقی  آزادی مارچ کرے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔