بھارتی فوج کا ٹی 90 ٹینک پھٹ گیا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
بھارتی فوج  ٹینک حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے:فوٹو:فائل

بھارتی فوج ٹینک حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارتی فوج کا ٹینک پھٹنے سے جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارت کے شہر جھانسی میں فوجی مشقیں جاری تھیں۔ فائرنگ کی مشقوں کے دوران بھارتی فوج کے ٹی 90 ٹینک کی بیرل پھٹنے سے جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

فوجی حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ٹی 90 ٹینک روسی ساختہ ہیں اور بھارتی فوج کا اہم ہتھیار سمجھے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔