دھونی کے مجسمے پر مداحوں کی دلچسپ میمز

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
مداحوں نے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنادیا (فوٹو: ٹوئٹر)

مداحوں نے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنادیا (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا مجسمہ تنقید کی زد میں آگیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے چامنڈیشوری ویکس میوزیم نے دھونی کا مجسمہ نصب کیا جس پر مداحوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنادیا۔

حال ہی میں میوزیم میں دھونی کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی تھی، جس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

https://twitter.com/CricketopiaCom/status/1578293744431816706

مداحوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہو لکھا کہ ’’دھونی کا مجسمہ کم البتہ کوئی ٹک ٹاکر ضرور لگ رہا ہے‘‘۔ ایک اور صارف نے ’’شعیب اختر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اس کو دیکھ کر میرے بچے ڈر گئے‘‘۔

مہندر سنگھ دھونی بھارت کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی 3 میگا ایونٹس کی ٹرافیاں جیتیں۔

121

1212

1213

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔