علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کوئٹہ: بلوچستان کی پولیس نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے کوئٹہ میں قائم سول سیکریٹریٹ میں کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگرد علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون دھماکوں میں مطلوب تھا، ملزم سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف کارروائیوں کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔