- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پی ٹی آئی نے آزادی مارچ کی حکمت عملی تیار کرلی
پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے لیے حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر سے آنے والے قافلے اسلام آباد جانے والے راستوں پر دھرنا دیکر داخلی اور خارجی راستے بند کیے جائیں گے جس کے لیے کم سے کم ایک لاکھ افراد پہنچیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب س خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کی تنظیموں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے، زرائع نے دھرنا پلان کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کی کال کے فوری بعد قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوجائیں گے ہر حلقے کے ایم این اے اور ایم پی اے کے ساتھ کم از کم 1 ہزار کارکن روانہ ہوں گے۔
خیبرپختونخوا اور پنجاب سے آنے والے قافلے اسلام آباد جانے والی شاہراؤں پر دھرنا دیکر بیٹھ جائیں گے اسی طرح آزاد کشمیر سے قافلے پنجاب کی حدود میں مری روڈ پر دھرنا دیں گے، پارٹی قیادت کی جانب سے اسلام آباد جانے والی شاہراہیں بند کرنے کے لیے پارٹی ذمہ داروں کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں اور شاہراہیں بند کرنے کے حوالے سے فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکاء کو کپڑے، کھانا پینے کا سامان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پارٹی کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے لیے عارضی دکانیں بھی بنانے کی بھی منصوبہ کی گئی ہے، سابق وزیراعظمم عمران خان نے لاہور سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ دھرنے کے شرکاء کی فہرستیں موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ تیار کرلی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی بھول ہے کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ جائیگا، وزیر داخلہ
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے رابطے کرنے پر ایکسپریس کو بتایا کہ تحریک انصاف اس بار بھرپور تیاری کے ساتھ لانگ مارچ کرے گی، رانا ثناء کو آنسو گیس استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی کیونکہ ہم ان کی حدود میں داخل ہی نہیں ہوں گے تو وہ آنسوگیس کس پر استعمال کریں گے، چاروں اطراف سے ہم نے اسلام آباد کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، رانا ثناء اللہ گھبرائے ہوئے ہیں اور گھبراہٹ میں ہمیشہ غلط فیصلے ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کیا، بلاول نے ٹرین مارچ کیا مریم نواز نے مہنگائی مارچ کیا ہم نے تو انھیں روکا تو یہ ہم سے کیوں گھبرائے ہوئے ہیں جب لاکھوں کا مجمع اسلام آباد بند کرنے گا تو ان کے استعفے خود ہی آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔