- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
شاہین شاہ آفریدی فٹ اور ٹی20 ورلڈ کپ کیلیے تیار ہیں، رمیز راجہ
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی20 کے لیے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ دو روز قبل شاہین شاہ آفریدی سے بات ہوئی ہے جس پر معلوم ہوا کہ فاسٹ بولر اب بہت بہتر ہے جبکہ ڈاکٹرز نے ویڈیوز بھی بھیجی ہیں، تقریباً 90 فیصد انجری ٹھیک ہوچکی ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ گھٹنے کی انجری بہت حساس ہوتی ہے اس لیے میری رائے یہی تھی کہ جب تک شاہین آفریدی 110 فیصد ٹھیک نہیں ہوجاتا تب تک خطرہ مول نہ لیا جائے لیکن فاسٹ بولر سے بات چیت کرکے اندازہ ہوا کہ وہ پہلے ہی 110 فیصد ٹھیک ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر سہیل سلیم نے شاہین کی ری ہیب کے طریقہ کار پر سوال اٹھادیے
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ شاہین نے مجھے بتایا کہ وہ پریکٹس میچ کھیلنے آسٹریلیا جائے گا اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے تیار رہے گا۔
مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی انجری سے صحتیاب، بولنگ کا آغاز کردیا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف سیریز میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم فی الحال علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔