لاہور کوریئر کمپنی کے ملازم بن کر وارداتیں کرنے والے ڈکیت پکڑے گئے

ملزمان نے 27 وارداتوں کا اعتراف کرلیا، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،لیپ ٹاپ، غیر قانونی اسلحہ برآمد


ویب ڈیسک October 08, 2022
سی آئی اے ڈیفنس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا

صوبائی دارالحکومت میں کوریئر کمپنی کے ملازم بن کر وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی اے ڈیفنس کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے 4 ڈکیت کوریئر کمپنی کے نمائندے بن کر خالی گھروں میں گھس کر وارداتیں کرتے تھے، جن کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہو سکی۔

انچارج سی آئی اے ڈیفنس کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،لیپ ٹاپ، غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان نے دوران تفتیش 27 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں