- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
- عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالر بن گئے
- طالبان حکومت کو کمزور کرنے کے نتائج افغانستان تک محدود نہیں رہیں گے، وزیرخارجہ
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس؛ اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
- پنجاب اسمبلی انتخابات ملتوی؛ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا
- جج دھمکی کیس؛ عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت میں تبدیل
- کراچی؛ سوئی گیس پائپ میں لیکیج سے دھماکا، 2 منزلہ مکان کا آدھا حصہ منہدم
- پاکستان میں الیکشن اور دیگر آئینی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر مبنی کوئی شرط نہیں، آئی ایم ایف
- رمضان المبارک اور تقویٰ
- واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں مزید سہولیات پیش کر دی گئیں
- پاک افغان سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- دنیا کی سب سے مہنگی حویلی، قیمت 30 کروڑ ڈالر
- پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر و سابق ارکان اسمبلی اینٹی کرپشن کے نشانے پر
- گری دار میوے اور بیجوں پر مشتمل غذا قلبی صحت پر مثبت اثرات رکھتی ہے
اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 2 فلسطینی نوجوان شہید،11 زخمی

اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی جنین میں کی گئی؛ فوٹو: فائل
جنین: اسرائیلی فوج نے مغربی علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو زخمی کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج نے پناہ گاہ کیمپ میں سرچ آپریشن کیا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 2 فلسطینی نوجوان شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں تاخیری حربے اپنائے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 زخمیوں کو تاخیر سے اسپتال لایا گیا جس کے باعث کافی خون بہہ گیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نہایت نازک ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی سرزمین پر چاقو بردار نوجوانوں کے حملے میں درجن سے زائد یہودی ہلاک ہوچکے ہیں اور اسرائیلی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ان حملوں میں جنین کے پناہ گزین میں مقیم نوجوان ملوث ہیں۔
چاقو بردار حملوں میں یہودی آبادکاروں کی ہلاکت کے بعد سے قابض اسرائیلی فوج نے جنین کے پناہ گزین کیمپ کو ہدف بنالیا ہے اور آئے دن مختلف بہانوں سے چھاپہ مار کارروائی میں کشت وخون کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔