بدین، ساحلی علاقوں میں گیسٹرو پھیل گیا، ایک ہفتے میں7 بچے ہلاک

ایکسپریس نیوز ڈیسک  ہفتہ 22 مارچ 2014
درجنوں مریض اسپتالوں میں داخل، بنیادی صحت مراکز میں علاج معالجے کی سہولتوں اور ادویہ کا فقدان ،شہری پریشان   فوٹو:فائل

درجنوں مریض اسپتالوں میں داخل، بنیادی صحت مراکز میں علاج معالجے کی سہولتوں اور ادویہ کا فقدان ،شہری پریشان فوٹو:فائل

بدین: بدین کے شہر ماتلی اور نواحی علاقوں میں گیسٹرو نے وبائی صورت اختیار کر لی، 60 سے زائد بچے مختلف اسپتالوں میں داخل، شہریوں کے مطابق 10 روز کے دوران گیسٹرو کے باعث 7 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

۔پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت کی جانب سے گیسٹرو پر کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ، کروڑوں کے بجٹ کے باوجود سینٹروں پر کوئی سہولت میسر نہیں اور نہ ہی صحت حکام نے متاثرہ شہروں اور گوٹھوں کا دورہ کیا ہے۔ بنیادی صحت مراکز میں علاج معالجے کی سہولت اور ادویہ کی قلت کے سبب مریض نجی اسپتالوں سے علاج کروا رہے ہیں جس سے غریبوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ماتلی اور نواحی علاقوں کے رہائشیوں نے صوبائی وزیر صحت، سیکریٹری صحت اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ ماتلی شہر سمیت گوٹھوں کے بیسک ہیلتھ سینٹروں پر علاج اور ادویہ کی سہولت فراہم کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔