ارشد پپو قتل کیس میں 2 گواہوں کا بیان قلمبند،2 ملزمان 90 روز کیلیے نظربند

اسٹاف رپورٹر  اتوار 23 مارچ 2014
انسدداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
فوٹو: فائل

انسدداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

کراچی: رینجرز حکام نے 2 ملزمان کو 90روز کیلیے نظربند کردیا ہے ہفتے کو رینجرز حکام نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں پیش ہوکر بتایا کہ ملزم سید ریحان الدین کو بلدیہ اور ملزم ذوالفقار بلوچ کو لیاری سے حراست میں لیا تھا ان ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کے شواہد موصول ہوئے ہیں۔

تحقیقات کیلیے انھیں 90روز کیلیے نظربند کردیا ہے فاضل عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرلی ہے ، دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ارشد پپو قتل کیس میں دو گواہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر خادم حسین اور سب انسپکٹر جاوید اقبال کا بیان قلمبند کرلیا اور سماعت پیر کیلیے ملتوی کردی ہے دونوں گواہ ملزم انسپکٹر یوسف بلوچ اور ملزم عبدالرحمن کی گرفتاری کے موقع کے گواہ تھے اور انھوں نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔