صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد

ویب ڈیسک  اتوار 9 اکتوبر 2022
خاتم النبین نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی، عارف علوی (فوٹو: ٹوئٹر)

خاتم النبین نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی، عارف علوی (فوٹو: ٹوئٹر)

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی ہماری کامیابی ہے

صدر مملکت عارف علوی نے قوم کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے، خاتم النبین نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی۔

انہوں نے کہا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات زندگی کے ہر شعبے میں مشعل راہ ہیں، آپ کی سیرت پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا رحمتِ دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعداری میں ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے رسول صلی علیہ وعلیہ وسلم کی کامل اتباع واطاعت نصیب فرمائے۔

مزید پڑھیں: عید میلاد النبی ﷺ کا جشن، ہر سو چراغاں، فضا درود و سلام سے معطر ہوگئی

دوسری جانب ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، مساجد، محلوں اور اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ میلاد کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

چاروں صوبوں میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے راستوں پر اسنائپرز اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔