تجارتی خسارےکی بڑی وجہ عالمی کسادبازاری ہے، مخدوم امین فہیم

ایکسپریس نیوز  جمعـء 14 ستمبر 2012
مخدوم امین فہیم نے  کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے پاکستان کی برآمدات  کے ساتھ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا. فوٹو: فائل

مخدوم امین فہیم نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے پاکستان کی برآمدات کے ساتھ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا. فوٹو: فائل

کراچی: وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم نے کہا کہ تجارتی خسارے کی سب سے بڑی وجہ عالمی کساد بازاری ہے۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ’’ایکسپو پاکستان نمائش2012 ‘‘کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا اپنے ممالک کے اسٹال کے ساتھ مختلف ممالک کے تجارتی وفود اس نمائش میں شرکت کریں گے۔

مخدوم امین فہیم نے  کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے پاکستان کی برآمدات  کے ساتھ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹریڈ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے کلیدی عہدوں پر ایڈ ہاک تقرریاں  حکومتی طریقہ کار کا حصہ ہیں۔ نمائش 4سے7 اکتوبرتک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔