- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
- عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
اگر ذلت لوگوں کے ہاتھ میں ہوتی تو میں ذلیل ہوچکا ہوتا، عمران خان

—فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 26 سال کی سیاست میں جتنا گند میرے اوپر پھینکا گیا کہیں ایسی مثال نہیں ملتی، اللہ نے عزت و ذلت اپنے ہاتھ میں رکھی اگر ذلت لوگوں کے ہاتھ میں ہوتی تو میں ذلیل ہوچکا ہوتا۔
سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے میں نے حضرت محمد ﷺ کی زندگی کو پڑھنا شروع کیا، میرا خوف ختم ہوتا گیا، جو انسان اپنے لیے زندگی گزارتا ہے چھوٹا انسان بن جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نبی اکرم ﷺکے راستے پر چلنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے، خوف انسان کو بڑے کاموں سے روکتا ہے اسے ذہن سے نکال دیں، سب کی طرح مجھے بھی موت کا خوف تھا، سب سے پہلے اس پر قابو پایا۔
سابق وزیراعطم نے کہا کہ عاشق رسول ﷺ ہونے کے لیے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی، اپنےبچوں کو بتاتا ہوں کہ میری زندگی سیرت النبی ﷺ سے کیسے بدلی، بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبی ﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوشحالی انصاف کی وجہ سے آتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اوپر نہیں جاتا، رول آف لا انڈیکس میں سارے مسلم ممالک 20 فیصد سے کم ہیں، جو ممالک بڑے ڈاکوں کو نہیں پکڑتے، وہ سب غریب ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔