دہشت گردی کا خطرہ، مینار پاکستان کو خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 23 مارچ 2014
اقبال پارک میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے چیکنگ کو سخت کردیا گیا ہے، پولیس  فوٹو؛ایکسپریس نیوز

اقبال پارک میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے چیکنگ کو سخت کردیا گیا ہے، پولیس فوٹو؛ایکسپریس نیوز

لاہور: یوم پاکستان کے موقع پر مینار پاکستان پر دہشت گردی کے خطرے کے باعث مینار پاکستان کو خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےخط لکھ کرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی مینار پاکستان پر تخریب کاری کرسکتی ہے جس پر پولیس نے مینار پاکستان کے گرد 25 میٹر کے فاصلے کو خار دار تاریں لگا کر سیاحوں کے لیے بند کردیا ہے جب کہ اقبال پارک میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے چیکنگ کو سخت کردیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق مینار پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے 3 شفٹوں میں 50 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مینار پاکستان کو تاحکم ثانی سیاحوں کے لیے بند رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔