بابری مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو چل بسے

انھوں نے اپنے دور میں بابری مسجد کے انہدام کی پہلی کوشش ناکام بنادی تھی


ویب ڈیسک October 10, 2022
ملائم یادیو گزشتہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے، فوٹو: فائل

بھارت میں سماج وادی کے سرپرست جنھوں نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی سخت مخالفت کی تھی اور جس کی وجہ سے وہ انتہا پسند ہندوؤں کے زیر عتاب بھی رہے آج 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے 3 بار وزیر اعلیٰ رہنے والے سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو چند روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ انھیں بھارت میں انتہا پسندی کے خلاف موثر آواز اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے سرگرم رہنما سمجھا جاتا تھا۔

نیتا جی کے نام سے شہرت پانے والے ملائم سنگھ نے بابری مسجد کے معاملے پر اپنے ہم عقیدہ افراد کے بجائے مسلمانوں کے مؤقف کی نہ صرف تائید کی بلکہ اس ظلم کے خلاف توانا آواز بنے اور اپنے دور میں بابری مسجد کے انہدام کی پہلی کوشش ناکام بنادی تھی۔



ملائم سنگھ کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے نے ٹوئٹر پر دی تھی جس کے بعد تعزیتوں کا تانتا بندھ گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی مودی نے کہا ایک شائستہ رہنما کے طور پر انہیں کافی سراہا جاتا تھا۔ انہوں نے تندہی سے لوگوں کی خدمت کی اور جے پرکاش نارائن اور ڈاکٹر لوہیا کے نظریات کو مقبول بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔

سماج وادی کے سرپرست اعلیٰ کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں