- مُودی نے بھارتی فوج میں میرٹ کی دھجیاں اڑادیں، انتہا پسند ہندو افسران کی ترقیاں
- استعفی طلب کرنے کی خبر غلط ہے، خود مستعفی ہوا، اٹارنی جنرل
- عمران کی حقیقی آزادی دفن ہوچکی، جنازہ آج مینار پاکستان میں ہوگا، وزیر اطلاعات
- کینیڈا؛ مسلمان نوجوان کو ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے سے روک دیا گیا
- پی آئی اے نے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے سی اے اے احکامات ہوا میں اڑادیے
- نوجوان کرکٹرز پریشر میں آکر نروس ہوگئے، شاداب خان
- مینارپاکستان جلسے سے قبل کریک ڈاؤن ، پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد گرفتار
- کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی
- 1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی
- پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے تیار ہیں، روس
- 6 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ، حکومت نے جنیوا کانفرنس کے وعدوں پر آس لگا لی
- فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی
- ’’میرے کلب کے لڑکے کو کیوں نہیں کھلا رہے‘‘
- سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا
- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
روس کے یوکرینی دارالحکومت سمیت متعدد شہروں پر میزائل حملے؛ 14 ہلاک

روسی میزائل حملے یوکرین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش ہیں، زیلنسکی (فوٹو: رائٹرز)
ماسکو: یوکرین کے دارالحکومت سمیت متعدد شہر میزائل حملے سے گونج اُٹھے اور ہر طرف آگ کے شعلے اور اپنی جانوں کو بچانے کے لیے محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگتے شہری نظر آئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے ہفتے سے شروع ہونے والا یوکرین پر میزائل حملوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجنوں میزائل داغے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ 7 شہروں میں میزائل حملوں میں مجموعی طور پر 14 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی دارالحکومت کیف میں میزائل ایک مسافر بس اڈے پر گرے جس سے متعدد گاڑیوں میں آگ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور چار سو دھوئیں کے کالے بادل چھا گئے۔ کیف میں میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔
روس نے دارالحکومت کیف کے علاوہ 7 دیگر بڑے شہروں میں میزائل حملے کیے جہاں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم آزاد ذرائع سے تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ البتہ یوکرین نے 10 ہلاکتوں اور 60 سے زائد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور درجن سے زائد ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر جاتے ہوئی دیکھی گئی ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مزید مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل حملے یوکرینی فوج کی جارحیت کے جواب میں کیے گئے ہیں اور ایسے ردعمل آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : روس کو بڑا دھچکا؛ کریمیا سے ملانے والا پُل دھماکے سے تباہ
ادھر یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس ہماری امن کی کوشششوں کو مذاکرات کی پیشکش کا جواب جارحیت سے دے رہا ہے۔ تازہ میزائل حملے یوکرین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ہیں، اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ عالمی برادری اس جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو اسلحہ فراہم کریں۔
خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں کا آغاز روس کو کریمیا سے ملانے والے کریچ پُل کے تباہ ہونے کے بعد ہوا ہے۔ پُل پر دھماکا خیز مواد سے بھرا ایک ٹرک پھٹ گیا تھا جس سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔