یوٹیلیٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین کی مل سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی

ویب ڈیسک  پير 10 اکتوبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی شوگر مل سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر میں اپنے اسٹورز کے لیے چینی کی خریداری کا عمل مکمل ہوگیا، کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی شوگر مل سے پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کی خریداری اوپن ٹینڈر کے ذریعے کی گئی، جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی کی سب سے کم بولی دی، چینی 78 روپے 98 پیسہ فی کلو میں خریدی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔