- وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
- ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ
- پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی
- آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا حکم
- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
- جسم پر 34 ٹیٹو کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ بنانے والے دو مارول مداح
- آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- بنوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل
- منگھوپیر میں واٹر بورڈ کے عملے کو پانی کے غیر قانونی کنکشن کیخلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی
ڈیوڈ ملر کو چالاکی سے رن آؤٹ کرنے کی کوشش بھارتی بولر کو مہنگی پڑگئی

فوٹو : اے ایف پی
کراچی: بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج کی جانب سے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے بلے باز ڈیوڈ ملر کو چالاکی سے رن آؤٹ کرنے کی کوشش مہنگی پڑگئی۔
میچ کے 48ویں اوور میں محمد سراج نے کیشو مہاراج کو گیند کروائی جسے وہ کھیل نہ سکے اور گیند وکٹ کیپر کے پاس چلی گئی۔ وکٹ کیپر نے گیند واپس فاسٹ بولر کو دی لیکن انہوں نے نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز سے باہر کھڑے ڈیوڈ ملر کو رن آؤٹ کرنے کے لیے گیند وکٹ کی طرف پھینکی۔
محمد سراج کی جانب سے پھینکی گئی گیند وکٹ پر تو نہ لگی البتہ گیند باؤنڈری پار کر گئی جس کے نتیجے میں جنوبی افریقی ٹیم کو 4 رنز مل گئے۔ کرکٹ قوانین کے مطابق رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں گیند پھینکنے کو ’’اوور تھرو قرار‘‘ دیا جاتا ہے۔
مہمان ٹیم کو 4 رنز ملنے پر فاسٹ بولر محمد سراج ناراض نظر آئے اور انہوں نے امپائر سے بحث شروع کر دی تاہم امپائر اپنے فیصلے پر قائم رہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔