این اے 237 239 میں ضمنی الیکشن کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16اکتوبر کو ہوگی


ویب ڈیسک October 10, 2022
فائل فوٹو

کراچی پولیس نے 16 اکتوبر بروز اتوار کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 237 اور این اے 239 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی جبکہ دونوں حلقوں میں پولیس کی تعیناتی کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ پولیس ضمنی الیکشن کے دوران پرامن پولنگ کے عمل کو ممکن بنانے کیلئے سیکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں