- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
- عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
گندم درآمد پر وفاق، پنجاب میں الجھاؤ، معاملہ ای سی سی ایجنڈے سے ’’آؤٹ‘‘

فوڈ لائسنس والی 26700 دکانوں میں سے 40 فیصد پر نمائشی کاروبار، آٹا بحران کا خدشہ ۔ فوٹو فائل
لاہور: وفاقی اور پنجاب حکومت کے درمیان گندم امپورٹ کا معاملہ الجھاؤ اور سیاست کا شکار ہوگیا۔
ٹی سی پی کے ذریعے پنجاب کو 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی اجازت دینے کا معاملہ ’’ ای سی سی ‘‘ کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا، امپورٹ میں بڑھتی ہوئی تاخیر سے دسمبر میں پنجاب میں آٹا بحران پیدا ہونے کے اندیشے نے صوبائی حکومت کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
علاوہ ازیں محکمہ خوراک پنجاب اور خفیہ ایجنسیوں سمیت دیگر صوبائی محکموں نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا کہ مارکیٹ میں سرکاری آٹا کی کم دستیابی کا بڑا سبب 7 سے 8 ہزار گھوسٹ دکانیں ہیں، فوڈ لائسنس حاصل کرنیوالی 26700 دکانوں میں سے 30 تا 40 فیصد دکانوں پر نمائشی آٹا کاروبار ہوتا ہے۔
ان رپورٹس اور اطلاعات کے بعد محکمہ خوراک نے ہنگامی طور پر سرکاری آٹا کی خورد برد میں ملوث 8 ہزار گھوسٹ دکانوں کی تلاش کیلیے سرکاری آٹا کی فروخت کیلیے فوڈ گرین لائسنس یافتہ دکانداروں کی اسکروٹنی شروع کردی۔
ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شوذب سعید نے گھوسٹ دکانوں کی فوری نشاندہی کیلئے تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کیا جس میں انھیں جاری شدہ فوڈ گرین لائسنسوں کی 15 یوم میں اسکروٹنی مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔
اسکروٹنی کے دوران لائسنس یافتہ ہر دکان کی فزیکل ویری فکیشن کی جائے گی ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو میں کہا کہ سکروٹنی کے دوران بوگس یا فرضی ثابت ہونے والے فوڈ گرین لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔