وزیراعظم آج راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 23 مارچ 2014
شہر بھر کے تمام تھانوں کی پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر کے سیکیورٹی پرتعینات کر دیا گیا.
فوٹو: فائل

شہر بھر کے تمام تھانوں کی پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر کے سیکیورٹی پرتعینات کر دیا گیا. فوٹو: فائل

راولپنڈی / اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف آج اتوار 23 مارچ کو میٹرو بس پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھیں گے۔

یہ تقریب بارانی زرعی یونیورسٹی میں ہوگی،اس مقصدکے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،شہر بھر کے تمام تھانوں کی پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر کے سیکیورٹی پرتعینات کر دیا گیا ہے۔اسپیشل برانچ کی نفری کے علاوہ رینجرز بھی تعینات ہوں گے،سنگ بنیادکی تقریب کے موقع پروفاقی وزرا،مقامی ایم این ایز ،ایم پی ایزاوراعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود ہوں گے ۔ایک ہی وقت میں وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر قریبی علاقوں میں نالیوں اورسڑکوں کی ہنگامی بنیادپرصفائی کی گئی ہے۔

رنگ و روغن کرکے راستوں کو بھی چمکا دیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ڈاکٹرمظہرعظیم کی ہدایت پرہریونین کونسل میںصفائی کیلیے کمیٹیاںبنائی گئی تھیں۔ پارلیمانی سیکریٹری راجا جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس پروجیکٹ سے شہریوں کوبہترین اور محفوظ سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔منصوبے پر 44 ارب روپے خرچ ہوں گے۔فلیش مین راولپنڈی سے سیکریٹریٹ اسلام آباد تک60 میٹروبسیںجنوری 2015 میں چلیںگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔