ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا مثبت کیسز کی شرح کم ہوگئی

24 مریضوں کی حالت تشویش ناک، کورونا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی


ویب ڈیسک October 11, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 34 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے (فوٹو فائل)

ملک بھر میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، جس کے باعث مثبت کیسز کی شرح اور متاثرہ مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

 



قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 34 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 24 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہےتاہم گزشتہ دنوں میں یہ تعداد اس سے زیادہ تھی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 7 ہزار 247 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 34 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.47 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں