پشاور میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے واچ ٹاور پر دستی بموں سے حملہ

احتشام خان  منگل 11 اکتوبر 2022
کریکر بم کی ایک فائل فوٹو

کریکر بم کی ایک فائل فوٹو

 پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں قائم قدیم علاقے تہکال میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے واچ ٹاور پر نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ تہکال کی حدود میں واقع پھلوان پل کے قریب واچ ٹاور کے خالی احاطے میں نامعلوم ملزمان میں دو دستی بم پھینکے گئے، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔

دستی بموں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفصیلی جائزہ لیا ہے جبکہ مواد کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بی ڈی یو کو طلب کرلیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔