- آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف
- عمران خان کی 2 مقدمات میں جلد سماعت کی درخواستیں منظور
- پنجاب، کے پی انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ تشکیل کے بعد پھر ٹوٹ گیا
- شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید
- ریگولر حج اسکیم، درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع
- دی ہنڈریڈ؛ بابراعظم کے پک نہ ہونے پر اینڈرسن حیران
- علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش
- کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، سحری و افطاری میں بھی مشکلات
- بڑھتی مہنگائی، مردانہ قمیص شلوار سلائی کی اجرت 1500 لی جانے لگی
- مہنگائی، معاشی صورتحال جنگ والی، سیاسی استحکام لانا ہوگا، ایکسپریس فورم
- استعفا دے کر مُکر جانا، پاکستانی عوام کیساتھ مذاق ہورہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
- مسلسل ڈپریشن اور بے چینی آپ کو قبل از وقت بوڑھا بنا سکتی ہے
- دو ارب نوری سال دور اب تک کا سب سے روشن خلائی دھماکا
- جانورغائب گوشت حاضر، میمتھ کے ڈی این اے سے گوشت کا گولہ تیار
- سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف اضلاع میں کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار
- بھارت میں مندر کے کنویں پربنا فرش ٹوٹ گیا، 35 افراد ہلاک
- جُوا کمپنیز کی پی ایس ایل میں اسپانسر شپ کی تحقیقات جاری ہیں، بورڈ
- امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر پر فرد جرم عائد
- حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیش کش
عمران خان کیخلاف مقدمے میں ایف آئی اے نے تفتیشی افسر مقرر کردیا

ایف آئی اے نے کیس کی انکوائری کے دوران تمام نقاط کو مدنظر رکھا، ذرائع (فوٹو فائل)
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تفتیشی افسر مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ پر فارن ایکسچینج ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت ایف آئی اے میں درج مقدمے میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم کو تفتیشی آفیسر مقرر کردیا گیا۔
تفتیشی افسر کو ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے انسپکٹر اور ماتحت عملے و ٹیکنکل و لیگل ڈپارٹمنٹ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے کیس کی انکوائری کے دوران تمام نقاط کو مدنظر رکھا جب کہ بینک ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے رجسڑار ہائی کورٹ سے باقاعدہ اجازت لی گئی۔
دستاویز کے مطابق چیئرمین عمران خان، سیکرٹری جنرل اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اسلام آباد کو بھی ریکارڈ و مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے لیے اسپیشل میسنجرز اور رجسڑڈ پوسٹ کے ذریعے خطوط و ریمائنڈرز ارسال کیے گئے ، تاہم ریکارڈ و معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسی طرح انکوائری کے دوران چیئرمین ایس ای سی پی کو بھی خط لکھ کر پی ٹی آئی لیڈر شپ کے ناموں پر کمپنیز کی معلومات دریافت کی گئیں۔
انکوائری کے دوران دفعہ 160 سی پی آر سی کے تحت پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹری فنانس کو نوٹسز اور سوال نامے بھی حوالے کیے گئے، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔