- استعفی طلب کرنے کی خبر غلط ہے، خود مستعفی ہوا، اٹارنی جنرل
- عمران کی حقیقی آزادی دفن ہوچکی، جنازہ آج مینار پاکستان میں ہوگا، وزیر اطلاعات
- کینیڈا؛ مسلمان نوجوان کو ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے سے روک دیا گیا
- پی آئی اے نے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے سی اے اے احکامات ہوا میں اڑادیے
- نوجوان کرکٹرز پریشر میں آکر نروس ہوگئے، شاداب خان
- مینارپاکستان جلسے سے قبل کریک ڈاؤن ، پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد گرفتار
- کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی
- 1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی
- پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے تیار ہیں، روس
- 6 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ، حکومت نے جنیوا کانفرنس کے وعدوں پر آس لگا لی
- فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی
- ’’میرے کلب کے لڑکے کو کیوں نہیں کھلا رہے‘‘
- سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا
- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
کراچی میں تھانے سے 2 کروڑ 7 لاکھ روپے کی رقم چوری

ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل
کراچی: شہرقائد میں تھانے بھی محفوظ نہ رہ سکے،آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے 2 کروڑ 7لاکھ روپے سے زائد رقم چوری کرلی گئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے مال خانے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو 7 روزمیں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہوگی ۔
چوری کی جانے والی رقم کیس پراپرٹی تھی اور گزشتہ 4 ماہ سے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سادہ لباس، باوردی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں 7 سنار طلائی اور نقدی سے محروم
پولیس حکام کے مطابق رواں سال فروری میں داؤد پوتہ روڈ پرسنارسے ساڑھے 3 کروڑروپے لوٹے گئے تھے پولیس نے واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتارکرکے رقم برآمد کی تھی اورمال خانے میں بطور کیس پراپرٹی رکھی تھی۔
ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے ایکسپریس کو بتایا کہ مال خانے سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کریں گے جبکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زاہدہ پروین اور ایس پی صدرعلی مردان شاہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تاجر سے ساڑھے 3کروڑ لوٹ لیے گئے
انھوں نے بتایاکہ تفتیشی افسر کی غفلت سامنے آئی ہے ۔ دس اکتوبر کو کیس کی سماعت پر تفتیشی افسر رقم کے ساتھ پیش نہیں ہوا ،11 اکتوبر کو آئی او نے بتایا کہ رقم مال خانے سے غائب ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ مال خانے میں کیس پراپرٹی کی حفاظت کے ذمہ دار4 پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جن میں ہیڈ محررعبداللہ ، تفتیشی افسرمحمود اور مال خانے کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس گارڈ شامل ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔