- فل کورٹ بنائیں اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، نواز شریف
- نابینا افراد کیلئے شام میں بنایا گیا منفرد گاؤں
- پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل
- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- بی جے پی کے رکن بجٹ سیشن میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے رہے؛ ویڈیو وائرل
جامشورو کے قریب سیلاب متاثرین کی کوچ میں خوفناک آتشزدگی، 18 جاں بحق

فوٹو اسکرین گریپ
کوٹری / کراچی: جامشورو کے قریب ایم نائن موٹر وے پر کراچی سے واپس گھروں کو جانے والے سیلاب متاثرین کی کوچ میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 18 مسافروں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ایدھی ترجمان مطابق کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی سیلاب متاثرین کی مسافر کوچ کے پچھلے حصے میں کوٹری کے قریب ہائی وے پر اچانک آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی پچاس فیصد سے زائد جل کر راکھ ہوگئی، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، جس پر مسافروں نے چلتی کوچ کا دروازہ کھول کو چھلانگیں لگائیں۔
ڈرائیور نے کوچ کو روک کر مسافروں کو باہر نکالا، مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 55 مسافر سوار تھے۔
ایس ایچ او نوری آباد ہاشم بروہی نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا ابھی کچھ پتا نہیں چل رہا ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ بس میں سوار تمام مسافر مغیری برادری سے تعلق رکھتے تھے جو اپنے آبائی گاؤں واپس جارہے تھے۔
فلاحی ادارے ایدھی کے عہدیدار نے بتایا کہ سوختہ لاشوں میں سے 18 کی شناخت ہوگئی جبکہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اور کراچی کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا نوٹس
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے نوری آباد کے قریب کوچ کو آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے اور تین روز میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کس کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں ؟ کیا بس میں حفاظتی اقدامات مکمل تھے ؟ ایمرجنسی درازوں کے ذریعے مسافروں کو کیوں نہیں نکالا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حادثہ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اکثر ٹرانسپوٹرز حفاظتی اقدامات میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں تو اُن کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ جامشورو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سیکٹر کمانڈر جامشور موٹروے پولیس
موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر برائے جامشورو فرحان احمد نے بتایا کہ بس میں سوار تمام مسافر سیلاب متاثرین تھے، جو کراچی کے ریلیف کیمپ واپس کے این شاہ جارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے، جاں بحق مسافروں کی لاشیں تاحال کوچ کے اندر موجود ہیں۔ مسافر کوچ کے ایمرجنسی ایگزیکٹ کام کرنے کی وجہ سے کم جانیں ضائع ہوئیں، کوچ کے اے سی سسٹم میں آگ بھڑکنے سے بس مکمل جل چکی اور اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔