- نوجوان کرکٹرز پریشر میں آکر نروس ہوگئے، شاداب خان
- مینارپاکستان جلسے سے قبل کریک ڈاؤن ، پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد گرفتار
- کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی
- 1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی
- پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے تیار ہیں، روس
- 6 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ، حکومت نے جنیوا کانفرنس کے وعدوں پر آس لگا لی
- فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی
- ’’میرے کلب کے لڑکے کو کیوں نہیں کھلا رہے‘‘
- سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا
- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
- یوکرینی ٹینس پلئیر کا روسی اسٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے
2 جعل ساز بھائی گرفتار، 13 لاکھ روپے وسامان برآمد

ایک بھائی بارڈر ملٹری پولیس کا اہلکار، دوسرا راجن پور سی ٹی ٹی کا برطرف اہلکار ہے،شاہد تاج ۔ فوٹو : فائل
کراچی: سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 جعل ساز بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان احساس پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح افراد سے جعلسازی ملوث ہیں ، پولیس نے ملزمان سے 13 لاکھ سے زائد نقدی ، سم کارڈز ، ڈیوائسز ، لیپ ٹاپ و دیگر سامان برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او سرسید ٹاؤن شاہد تاج نے بتایا کہ پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر سیون سی کچی آبادی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان ناظم شاہ اور نوید شاہ کو گرفتار کرلیا جو کہ سگے بھائی ہیں اور ان کا تعلق راجن پور سے ہے جس میں ایک بھائی بارڈر ملٹری پولیس کا اہلکار اور دوسرا بھائی سی ٹی ڈی راجن پور کا برطرف اہلکار ہے۔
شاہد تاج نے بتایا کہ گرفتار ملزمان احساس پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح افراد سے جعلسازی کرتے تھے جبکہ ان کا ایک ساتھی جو کہ ہیکر ہے اور اس کا تعلق بدین سے ہے وہ گرفتار ملزمان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کا ڈیٹا مہیا کرتا تھا۔
ملزمان لوکل ریٹیلرز سے خواتین کے فنگر پرنٹ حاصل کرتے تھے جو کہ سم کے خریدتے وقت لیے جاتے ہیں بعدازاں گرفتار ملزمان ان فنگر پرنٹ کی مدد سے ان کا سلیکون سے فنگر پرنٹ تیار کرتے تھے اور آسانی سے پیسے نکلوا لیتے تھے جبکہ ملزمان کو OTP کوڈ ان کا ہیکر دوست ہی فراہم کرتا تھا۔
شاہد تاج نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا گروہ انتہائی منظم طریقے سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرچکا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، پرنٹر، 300 سے زائد سم کارڈ ایکٹیو ، ڈیوائسز اور 13 لاکھ 27 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں ملزمان کا گروہ کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔