- 1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی
- پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے تیار ہیں، روس
- 6 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ، حکومت نے جنیوا کانفرنس کے وعدوں پر آس لگا لی
- فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی
- ’’میرے کلب کے لڑکے کو کیوں نہیں کھلا رہے‘‘
- سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا
- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
- یوکرینی ٹینس پلئیر کا روسی اسٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی20: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں بڑی کمی

فوٹو فائل
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر موجود مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب مختلف دالوں کی قیمتوں میں 15روپے سے 30روپے فی کلو تک کی کمی کی گئی ہے، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی سے 245 سے 230 روپے پر پہنچ گئی، اسی طرح دال مسور کی فی کلو قیمت 15 روپے کمی سے 295 روپے تک پہنچ گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سفید چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 305 روپے، اسی طرح دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی سے 245 روپے اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی سے 380 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح ثابت دال مسور کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی سے 290 روپے، کالا چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی سے 220 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے جبکہ مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔