کراچی سے پیشہ ور اور مطلوب بھتہ خور گرفتار، 900 موبائل سمز برآمد

منور خان  جمعرات 13 اکتوبر 2022
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 کراچی: بغدادی تھانے کی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب بھتہ خور عتیق کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم سے مختلف موبائل فون کمپنیز کی 900 سمز، 18 گرے ٹریفک سسٹم ، 7 ہارڈ ڈسک ، کیمرا ، اسلحہ ، 20 شناختی کارڈز، 3 لیپ ٹاپ ، 4 وائی فائی ڈیوائسز ، 4 ٹیبلیٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم پیشہ ور بھتہ خور ہے جو کہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ، جو تاجروں اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو کال کر کے بھتہ طلب کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔