نقل کے لیے قلموں پر نصاب چھاپنے والا طالب علم

ویب ڈیسک  جمعـء 14 اکتوبر 2022
(تصویر: ٹوئٹر)

(تصویر: ٹوئٹر)

مالاگا: اسپین میں ایک طالب علم نے امتحان میں نقل کے لیے مضمون کا پورا نصاب اپنے 11 قلموں پر چھاپ لیا۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قانون کے ایک طالب علم نے امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے 11 قلموں پر پورا نصاب کندہ کیا ہوا ہے۔

تاہم، انتظامیہ کی جانب سے طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا اور اس کے تمام قلم کو ضبط کرلیے گئے۔

گزشتہ ہفتے یولینڈا ڈی لُچی نامی ایک پروفیسر نے ٹوئٹر پر ان 11 قلموں کی تصاویر شیئر کیں۔ بظاہر دیکھنے میں یہ عام سے قلم دِکھائی دیتے ہیں لیکن غور سے دیکھنے پر اس کے پلاسٹک کے سانچے پر باریک لکھائی نظر آتی ہے۔


پروفیسر نے پوسٹ میں لکھا کہ اپنے آفس کو صاف کرتے ہوئے یونیورسٹی کی ایک یادگار ملی جس کو ہم نے کچھ سالوں قبل ایک طالب علم سے ضبط کیا تھا، قلموں پر لکھا گیا فوجداری قانون۔

شیئر کیے جانے کے بعد سے تصاویر کو 3.8 لاکھ بار لائک کیا جاچکا ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔