آپ پھر واپس آ گئیں، شاہ چارلس نے وزیر اعظم لز ٹرس کی تضحیک کر دی

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 14 اکتوبر 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 لندن: برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے وزیراعظم لز ٹرس کی تضحیک کر دی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق لز ٹرس کا خیال ہوگا کہ بادشاہ چارلس سے پہلی ہفتہ وار ملاقات سے انھیں کچھ وقت کیلیے گزشتہ دنوں کے سیاسی اور اقتصادی بحران کو بھولنے میں مدد ملے گی۔

مگر ایسا کچھ نہیں ہوا اور بکنگھم پیلس میں ہونے والی ملاقات کی 15 سیکنڈ کی وڈیو میں بادشاہ نے برطانوی وزیراعظم کیلیے حالات بدتر بنا دیے۔

ٹویٹر پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لز ٹرس گھٹنوں کو موڑ کر رسمی تعظیم پیش کرتے ہوئے یور میجسٹی کہتی ہیں، جس پر بادشاہ جواب دیتے ہیں تو آپ پھر واپس آ گئیں؟ جس پر لز ٹرس مسکراہٹ کے ساتھ کہتی ہیں کہ ’’یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔‘‘ جس پر بادشاہ چارلس نے کہا کہ ڈئیر اوہ ڈئیر، اینی وے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔