مستونگ میں میت دفنا کر آنے والے 3 افراد دھماکے میں جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 14 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ دشت کابو میں میت کی تدفین کے بعد واپس آنے والوں کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کو لیویز ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

لیویز کے مطابق دھماکے میں دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس وقت ہوا جب قبائلی افراد میت کو دفنا نے کے بعد واپس آرہے تھے.

دھماکے کے بعد لیویز، پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچنے اور لاشوں و زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔