پاکستانی اداکارہ سارہ لورین بھی آئٹم گرل بن گئیں

کلچرل رپورٹر  پير 24 مارچ 2014
سارہ لورین نے بالی ووڈ فلم ’’او تیری‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ خصوصی گانا عکس بند کرایا ہے۔ فوٹو: فائل

سارہ لورین نے بالی ووڈ فلم ’’او تیری‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ خصوصی گانا عکس بند کرایا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی اداکارہ سارہ لورین بھی آئٹم گرل بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل واداکارہ سارہ لورین بالی وڈ ڈائریکٹر اتل اگنی ہوتری کی فلم ’’او تیری‘‘ میں پلکت سمراٹ، بلال امروہی، سارہ جین کے ساتھ اہم کردار نبھا رہی ہیں جب کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ اسپیشل آئٹم سانگ فلمبند کروایا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں انوپم کھیر،وجے راز،مندرا بیدی، میوزک ڈائریکٹر جی جے سنگھ جب کہ فلم کا مرکزی خیال سلمان خان نے دیا ہے یاد رہے فلم کے ڈائریکٹر اتل اگنی ہوتری سلمان خان کے بہنوئی ہیں۔یہ فلم 28مارچ کو ریلیز ہورہی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں بھی دو فلموں کے پروجیکٹس پر کام کر رہی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔