جب موٹی تھی تولوگ برسوں تک باڈی شیمنگ کا نشانہ بناتے رہے، سرہا اصغر

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 اکتوبر 2022
(اسکرین شاٹ)

(اسکرین شاٹ)

کراچی:  پیار کے صدقے، آخر کب تک اور بےباک جیسے ڈراموں میں دکھائی دینے والی سرہا اصغر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی شاندار اداکارہ ہیں۔

سرہا اصغر ان دنوں ایکسپریس انٹر ٹینمنٹ کے ڈرامے ’اوئے موٹی‘ میں ایک بڑھے ہوئے وزن سے پریشان لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر اپنے ماضی کے بڑھے ہوئے وزن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرہا  نے انکشاف کیا کہ جب وہ موٹی تھیں اور انہیں باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سرہا کا کہنا تھا کہ ’میں جب موٹی تھی تو لوگ باڈی شیمنگ کرتے تھے، ایک قصہ مجھے یاد ہے کہ جب  میں نے سوشل میڈیا کے ایک پلیٹ فارم پر اپنی تصویر لگائی تو ایک لڑکی نے باقاعدہ میرے پیٹ پر ایرو بنا کر دکھایا کہ یہ دیکھو اس کا  پیٹ کتنا موٹا ہے، باڈی شیمنگ ہوتی ہے، مجھے بہت لگا تھا اور وہ بات میرے دل پر لگ چکی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے وہ  اپنے دل میں 7 سال رکھی اور میں نے اس دورانیے میں سوچا کہ مجھے اس سوسائٹی کو بتانا ہے کہ میں کون ہوں اور ان کو یہ بھی بتانا ہے کہ جو جیسا ہے اسے ویسا ہی قبول کرنا چاہیے‘۔ سرہا کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی لڑکی موٹی ہے تو کیا اس کی شادی نہیں ہو سکتی؟ اگر کوئی موٹی ہے تو کیا وہ پڑھ لکھ نہیں سکتی کچھ حاصل نہیں  کر سکتی‘۔

سرہا نے کہا کہ’جیسا مجھے کہا گیا باڈی شیمنگ کی گئی مجھے بُرا لگا اور باقی لوگوں کو بھی لگتا ہے، میں یہ کہوں گی کہ ہمیں یہ سب نہیں کرنا چاہیے ہمیں اپنے بارے میں سوچنا چاہیے اور اپنے اردگرد دیکھنا  چاہیے ہر گھر میں کوئی فرد موٹا ضرور ہوتا ہے‘۔

سرہا اصغر نے  پیغام دیا کہ ’کسی کو  یہ بتانا نہیں چاہیے کہ اس میں یہ مسئلہ ہے، مسئلے ہر کسی میں ہوتے ہیں  مگر اسے قبول کرنا چاہیے‘۔

یاد  رہے کہ سرہا اصغر اور ماریہ واسطی کا ڈرامہ ’اوئے موٹی‘ ہر بدھ  کی رات 8 بجے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔