- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
تائیوان پر طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، چین

اپنی آزادی اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، تائیوان (فوٹو: فائل)
بیجنگ / تائی پے: صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کبھی تائیوان پر طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا تاہم پہلی ترجیح پُرامن حل کی کوششیں ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ہال آف دی پیپلز میں 20 ویں چینی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں اور یہ چینی عوام پر منحصر ہے کہ کب اپنا حق واپس لیتے ہیں۔
صدر شی جن پنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آبنائے تائیوان میں اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیں گے۔ ہماری تمام تر حمایت تائیوان کی عوام کے ساتھ ہے جن کی ہمیشہ بھلائی، بہبود اور فائدہ کا سوچا ہے۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ ہم نہایت خلوص اور تمام تر کوششوں کے ساتھ پُر امن طریقے سے دوبارہ اتحاد کے امکانات کے لیے کوشش کرنے پر زور دیتے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
چینی صدر شی جن پنگ کے اس بیان کی تائیوان کے وزارت خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی خود مختاری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے نہ ہی آزادی اور جمہوریت پر سمجھوتہ کریں گے۔
خیال رہے کہ بیجنگ اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اگست میں اضافہ ہوا جب چین نے تائیوان کے قریب جنگی مشقیں کیں اور جس کے فوری بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔