بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا کا ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا

ویب ڈیسک  اتوار 16 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کوئٹہ: بلوچستان یونیورستی کے فزیو تھراپی طلبہ و طالبات نے اپنے مطالبات اور گرفتار طلباء کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے فزیو تھراپی طلبہ و طالبات کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات اور گرفتار مظاہرین کی رہائی کےلیے احتجاج کیا جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ہم اپنے مطالبات کے حل کیلئے پر امن احتجاج پر تھے کہ پولیس نے داوا بھول دیا اور ہمارے طلباء و خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کیاگیا۔

مظاہرین نے عزم ظاہر کیا کہ ہم اپنے مطالبات حل کئے بغیر کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام پولیس کی ناروا رویے کا فوری طور پر نوٹس لیں۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ  پُر امن احتجاج کرنے والے ہمارے 25 طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے جوڈیشل کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔