11 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو نہ ہرا سکیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک  پير 17 اکتوبر 2022
ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، محمود خان

ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، محمود خان

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ 11 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو نہ ہرا سکیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔

محمود خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، پی ٹی آئی ناقابل تسخیر بن چکی ہے، واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛ عمران خان 8 میں سے 6 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب

محمود خان کا کہنا تھا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی چیرمین عمران خان کو ہرا نہ سکے، خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔