بنوں؛ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  پير 17 اکتوبر 2022
آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا (فوٹو فائل)

آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا (فوٹو فائل)

 پشاور: سکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔