نصیبو لعل کا امریکہ میں پرفارمنس کے دوران میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک  پير 17 اکتوبر 2022
نصیبو لعل نے ہیوسٹن میں اپنے بیٹے مراد حسین کے ہمراہ لائیو پرفارم کیا۔ فوٹو: انسٹاگرام

نصیبو لعل نے ہیوسٹن میں اپنے بیٹے مراد حسین کے ہمراہ لائیو پرفارم کیا۔ فوٹو: انسٹاگرام

ہیوسٹن: پاکستانی گلوکارہ نصیبو لعل نے اپنے بیٹے کے ہمراہ  امریکہ میں لائیو پرفارمنس کے دوران  میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت  پیش کیا۔

نصیبو لعل نے ہیوسٹن میں اپنے بیٹے مراد حسین کے ہمراہ لائیو پرفارم کیا۔

میوزیکل نائٹ میں نصیبو لعل کو سننے کے لئے پاکستانیوں کے ساتھ ہیوسٹن میں آباد بھارتی شہری بھی موجود تھے ۔

نصیو لعل کے بیٹے مراد حسین کی اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے اپنی والدہ کے کوک اسٹوڈیو میں گایا گانا جھوم گایا تھا۔

نصیو لعل کے بیٹے مراد حسین کا رواں برس ہی ویڈیو سانگ بھی ریلیز ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔