چیف جسٹس کا کراچی میں انڈر پاس کی تعمیر سے قدیم مندر کو ممکنہ نقصان کا از خود نوٹس

ویب ڈیسک  پير 24 مارچ 2014
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع شیو مندر شہر کے قدیم ترین مندروں میں سے ایک ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع شیو مندر شہر کے قدیم ترین مندروں میں سے ایک ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کراچی میں انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ایک مندر کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کا ازخود نوتس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع قدیم مندر کو انڈر پاس کی تعمیر سے پہنچنے والے ممکنہ نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹرو پولیٹن سے دو ہفتوں کے اندر جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف سماجی کارکن اور وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو ایک خط کے ذریعے کراچی کے ‫توسیعی منصوبے کے لئے مندر کو گرانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔