- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
پاکستان کیخلاف ابتدائی میچ جیتتے ہیں تو ورلڈکپ جیت جائیں گے، رائنا کا دعویٰ

بہمرا کی جگہ محمد شامی کے آنے سے ٹیم کو ایکس فیکٹر مل سکتا ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: فائل)
نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’بھارتی ٹیم اگر پاکستان کے خلاف ابتدائی میچ میں جیت جاتی ہے تو ٹی20 ورلڈکپ جیت سکتی ہے‘‘۔
بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سریش رائنا نے کہا کہ بھارت کے ٹورنامنٹ جیتنے کے امکانات ہیں، ٹیم اس وقت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بہمرا کی جگہ محمد شامی کے لینے سے ایکس فیکٹر مل سکتا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کے پاس ارشدیپ اور سوریا کمار یادو نوجوان کھلاڑی بھی ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں: میری وجہ سے پاکستانی بیٹرز نے غیرروایتی اسٹروکس چھوڑ دیے، مصباح
انہوں نے کہا کہ جسپریت بہمرا اور رویندرا جدیجا بھارت کی ریڑھ کی ہڈی تھے اور مسلسل پرفارم کرتے آرہے تھے لیکن انجری کے باعث بہترین آپشن بھارتی ٹیم میں منتخب ہوا۔ رائنا نے بی سی سی آئی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 15 دن پہلے ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنا بہت اچھا اقدام تھا۔
مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کو محمد شامی نے مفید مشوروں سے نواز دیا
کارتک اور رشبھ پنت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نوجوان کرکٹر کو موقع دیتا تھا کیونکہ وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور وہ ہارڈ ہٹنگ کرنا جانتے ہیں۔
دوسری جانب محمد شامی کی جارحانہ بولنگ کی بدولت بھارت نے ٹی20 ورلڈکپ کے وارم اَپ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔