- پی سی بی نے وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کرلی
- راولپنڈی؛ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا ملزم گرفتار
- بابراعظم نے ہارورڈ بزنس اسکول میں ہم جماعتوں کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
- ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ
- پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی
- آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا حکم
- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
روس کا لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت پر گر کر تباہ؛ 13 ہلاک اور 19 زخمی

عمارت کی 9 میں سے 6 منازل میں آگ پھیل گئی، فوٹو: روسی میڈیا
ماسکو: روسی فوجی کا جیٹ طیارہ دوران پرواز ہچکولے کھاتے ہوئے شہری علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ کے ہوائی اڈے سے تربیتی پرواز کے لیے پرواز بھرنے والا لڑاکا طیارہ یوکرین کی سرحد کے قریب روسی قصبے یسک میں ایک عمارت کی پارکنگ میں گر گیا اور طیارہ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے 9 منزلہ عمارت کی 5 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 7 فلیٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ رہائشیوں کو نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ اس عمارت میں 600 سے زائد افراد رہتے تھے۔
امدادی کاموں کے دوران سب سے پہلے 3 بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں جس پر صرف 3 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیا تاہم چند گھنٹوں بعد ملبے سے مزید 10 لاشیں ملیں اس طرح مجموعی ہلاکتیں 13 ہوگئیں۔
ریسکیو کے دوران 25 افرادکو زخمی اور جھلسی ہوئی حالت میں نکالا گیا جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زیادہ تر زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تربیتی پرواز پر مامور طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث وہ رہائشی عمارت کے صحن میں گرا اور آئل گرنے سے آگ پوری عمارت میں پھیل گئی۔
انجن میں آگ لگتے ہی پائلٹ نے طیارے میں سے چھلانگ لگادی تھی اور پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اتر گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 4 ماہ قبل بھی ایک روسی فوجی طیارہ ماسکو میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔